مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں صہیونی سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں۔
صہیونی فوج کے سابق اعلی افسر نے سیاسی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت غزہ کی جنگ کے حوالے سے فوجی قیادت کے مختلف رائے رکھتی ہے۔
دوسری جانب صہیونی فوجی سربراہ ہرٹزی ہالیوی سیاسی رہنماوں کے ساتھ فوج کے اختلافات کے بارے میں وضاحت پیش کریں گے۔ چینل 12 کے مطابق صہیونی فوجی سربراہ کو اس حوالے سے خطاب کرنے کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہے۔
دراین اثناء صہیونی ذرائع ابلاغ میں صہیونی فوجی افسر کے استعفے کی خبریں بازگشت کررہی ہیں۔ طوفان الاقصی کے بارے میں قائمہ کمیٹی کی تحقیقات کے بعد صہیونی فوج کی خفیہ اطلاعات جمع کرنے والے ادارے کے سربراہ عمیت ساعر نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ